”میں ایک سال سے اس آدمی کو ڈھونڈ رہا تھا ،بلآخر اسے پکڑ لیا ہے“شیخ رشید نے اعلان کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف شدید پریشان ہو جائیں گے

”میں ایک سال سے اس آدمی کو ڈھونڈ رہا تھا ،بلآخر اسے پکڑ لیا ہے“شیخ رشید نے ...
”میں ایک سال سے اس آدمی کو ڈھونڈ رہا تھا ،بلآخر اسے پکڑ لیا ہے“شیخ رشید نے اعلان کردیا ،ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف شدید پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ وقار احمد نامی شخص شریف خاندان کے اکاوئنٹس ادھر سے ادھر کرتا ہے ،ایک سال سے اس شخص کو ڈھونڈ رہا ہوں ،بلآخر سپریم کورٹ کی آخری پیشی پر میں نے اسے پکڑ لیا ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت کو بچانا ہے تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کو دوگنا کیا جائے تاکہ لوگوں کو قانون سے انصاف ملے ۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے اکاونٹ کی وجہ سے حبیب بینک ڈوب گیا ہے ، کل بھی نوازشریف کے ساتھ وقار احمد نظر آرہے تھے ،میں ایک سال سے اس بندے کو ڈھونڈ رہا ہو ں کہ یہ وقار احمد کون ہے؟۔شیخ رشید نے بتا یا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے ہر دستا ویز میں اس کے جعلی دستخط ہیں ،بلآخر سپریم کورٹ کی آخری پیشی پر میں نے اس کو پکڑ لیا ،کیونکہ جب میں پوچھتا تھا پیشی کے بعد آپ کہاں چلے جاتے ہیں تو کہتا میں لندن چلا جاتا ہوں،بعد میں پتہ چلا کہ یہ شریف خاندان کے اکاﺅنٹس کو شفٹ کرتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ تین بڑے کردار ہیں ،وقار احمد ،سیف الرحمان اور شیخ سعید،یہ شریف خاندان کی معاشی سلطنت کے سب سے بڑے ایجنٹ ہیں ،اکاوئنٹس کو ادھر سے ادھر شفٹ کرنے میں ماہر ہیں ،ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں ۔
مزید خبریں :ایل این جی سیکنڈل کرپشن کا سمندر ہے، شاہدخاقان عباسی مرکزی پارٹنر ہیں، نااہل قرار دیا جائے، شیخ رشید، الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

مزید :

اسلام آباد -