کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشتر کہ کارروائیاں،1 ملزم ہلاک

کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشتر کہ کارروائیاں،1 ملزم ہلاک
کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشتر کہ کارروائیاں،1 ملزم ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائدمیں لیاری کے علاقے چیل چوک میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار کا ملزم ہلاک جبکہ ایک ملزم سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چیل چوک کے قریب پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزم بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔علاوہ ازیں لیار ی کے علاقے نوا لین میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور اس کا تعلق نعیم لاہو تی گروپ سے ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 3افرادزخمی ہو گئے۔

مزید :

کراچی -