شہر قائد میں رات گئے پولیس کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

شہر قائد میں رات گئے پولیس کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
شہر قائد میں رات گئے پولیس کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

لندن میں رضاکارانہ اسلحہ جمع کرانے کی مہم، 140ہتھیار،3859گولیاں جمع
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3افراد کو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد ہوئی ہیں۔ایس پی اورنگی عابد بلوچ کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان نے انکشا ف کیا ہے کہ وہ شہر میں ہونے والے متعدد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کا کاروبار بھی کرتے ہیں ۔ تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ تھانے میں منتقل کردیا ہے ۔

مزید :

کراچی -