پاکستان مخالف نعرے: عدالت نے فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم سنا دیا

پاکستان مخالف نعرے: عدالت نے فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای ...
پاکستان مخالف نعرے: عدالت نے فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاﺅسز پر حملوں میں اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اورملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم سنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادہشتگردی عدالت میں پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاو¿سز پر حملوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت مقدمے میں اشتہاری ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے تینوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

5کروڑ جرمانے کیخلاف ایان علی کی اپیل خارج

عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 روز میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ ایم کیو ایم رہنماو¿ں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مراسلہ بھی آج ہی محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ سال 22 اگست کو الطاف حسین کی ملک دشمن تقریر اور میڈیا ہاو¿سز پر حملے میں ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں پر ملک مخالف نعروں اور اشتعال انگیزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

مزید :

کراچی -