فحش حرکات کرنے والا گدی نشین ساتھیوں سمیت گرفتار

فحش حرکات کرنے والا گدی نشین ساتھیوں سمیت گرفتار
فحش حرکات کرنے والا گدی نشین ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) قصور پولیس نے مصطفیٰ آباد کے علاقہ میں واقعہ ایک مزار کے ان پڑھ گدی نشین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ بابا خوشیا شاہ نامی مزار پر پیر لشکر نام کا ایک گدی نشین عرصہ دراز سے رہائش پذیر چلا آرہا ہے۔ رحمت سلیمان اور فیصل وغیرہ اس کے کارندے ہیں۔ مزار پر کئی دہائیوں سے اولاد اور زندگی کی دوسری ضروریات سے محروم غریب گھرانوں کی عورتیں منت مانگتے آتی ہیں اور مزار پر مقیم چلے آنے والے ان کارندوں نے مشہور کررکھا ہے کہ جو عوت بھی دل سے مراد مانگے اس کی مراد پوری ہوتی ہے۔جب کوئی عورت یا نوبیاہتا خاتون مزار پر آئے تو اسے مزار کے قریب بنے تالاب میں برہنہ نہانے کو کہا جاتا۔ اس دوران پیر لشکر وغیرہ بھی تالاب میں موجود رہ کر اس عورت کو فحش طریقے سے دم کرتے ہیں۔

پنچایت کا انوکھا فیصلہ، زیادتی کے ملزم کی بیٹی پر جنسی تشدد کا حکم, لڑکی حاملہ ہوگئی

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ سلسلہ سال ہاسال سے جاری ہے اور علاقہ کے لوگ بھی عقیدت میں ا سے صرف نظر کرتے ہیں کہ کہیں وہ توہین کے زمرے میں نہ آجائیں۔ علاقہ کے لوگوں کے مطابق بڑی تعداد میں خواتین لشکر پیر سے دم کرانے اور تالاب میں ڈبکی لگانے کیلئے آتی ہیں اور یہ جعلی پیر مذکورہ عورتوں کی عزتیں پامال کرنے کے علاوہ ان سے الٹا نقدی اور نذرانے بھی وصول کرتا ہے۔ روزنامہ خبریں کے مطابق لشکر پیر ان پڑھ آدمی ہے اور اسے نماز تک پڑھنا نہیں آتی یہی حال اس کے کارندوں کا ہے۔ انہوں نے سادہ لوح لوگوں میں یہ تاثر قائم کررکھا ہے کہ وہ ہر طرح کا جن اور بھوت وغیرہ اتارنے کے علاوہ لوگوں کے معاشی حالات بہتر کردیتے ہیں اور دم درود کے ذریعے ہی بانجھ عورتیں مائیں بن جاتی ہیں جس کے لئے صرف تالاب میں ایک بار نہانا ضروری ہے کیونکہ ان کے پیر کا حکم چلا آرہا ہے۔

اسی طرح تالاب میں نہانے سے دیگر کئی طرح کی بیماریاں بھی ختم ہوجاتی ہیں وقوعہ کے روز جب پولیس نے صحافیوں کے ہمراہ مزار پر چھاپہ مارا تو نشے میں مست یہ لوگ مزار پر موجود تھے جبکہ کئی مرید بھی دم وغیر کرانے کیلئے آئے ہوئے تھے۔ پولیس کو لوگوں نے بتایا کہ لشکر پیر اور دوسرے کارندے کوئی علم یا نماز وغیرہ نہیں جانتے، خواتین سے فحش حرکات کرنے کی شکایات آئے روز آتی رہتی ہیں مگر حیران کن امر یہ ہے کہ اس کے باوجود بھی دور دراز سے لوگ ان اَن پڑھ کارندوں اور لشکر پیر کے ہاں بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ پولیس نے تمام ثبوت اور گواہی ملنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 509/294 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

قصور -