لاہوری بہنوئی نے چینی سالے کو ایک کروڑ کا چونا لگا دیا

لاہوری بہنوئی نے چینی سالے کو ایک کروڑ کا چونا لگا دیا
لاہوری بہنوئی نے چینی سالے کو ایک کروڑ کا چونا لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مناواں کے علاقہ میں ایک پاکستانی باشندے غلام عباس نے اپنے چینی برادر نسبتی کو ایک کروڑ کا چونا لگا دیا۔ چینی باشندے نوان چن کی بہن اپنے بھائی کو انصاف دلانے تھانے پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہری نوان چن کمبلوں کی امپورٹ کا کاروبار کرتا ہے اور اس نے اپنا سٹاک مناواں کے علاقہ میں سٹور کر رکھا تھا جس کے بارے میں اطلاع اس کے پاکستانی بہنوئی کو تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق غلام عباس نے موقع ملتے ہی اپنے برادر نسبتی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا اور رفوچکر ہو گیا۔ مدعی نے دعویٰ کیا ہے کہ غلام عباس کے 2 دوستوں نے بھی اس کی مدد کی ہے جس پر غلام عباس اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -