ٹی وی اینکر افتخار احمد کے دعویٰ ہتک عزت کا جواب داخل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے راہنماءاعجاز چودھری کو 30اگست تک مہلت

ٹی وی اینکر افتخار احمد کے دعویٰ ہتک عزت کا جواب داخل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے ...
ٹی وی اینکر افتخار احمد کے دعویٰ ہتک عزت کا جواب داخل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے راہنماءاعجاز چودھری کو 30اگست تک مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سول جج شیخ انواراللہ نے ٹی وی اینکرافتخار احمد کی طرف سے تحریک انصاف کے رہنمااعجاز احمد چودھری کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی سماعت 30اگست تک ملتوی کردی۔سول جج شیخ انواراللہ کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری اپنے خلاف 5ارب کے ہرجانے کے دعوی کے کیس میں پیش ہوئے ،عدالت میں ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ دعوے کا جواب دینا چاہتے ہیں تاہم اس کے لیے انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت 30اگست تک ملتوی کردی۔ اینکرپرسن افتخار احمد نے اعجاز احمد چودھری کے خلاف دائر دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ اعجاز چودھری نے جنرل الیکشن کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں ان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اس لیے انہیں ہرجانہ دلوایا جائے۔

مزید :

لاہور -