نوازشریف کے عوامی استقبال نے جنون کو دفن کر دیا،انجم چودھری

نوازشریف کے عوامی استقبال نے جنون کو دفن کر دیا،انجم چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر انجم چودھری نے کہا ہے کہ قائد کے عوامی استقبال نے جنون کو دفن کردیا تاریخی استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر اور مسلم لیگ (ن) ملک کی ہر دلعزیز جماعت ہے، عوام کل بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر راجہ امجد، جنرل سیکرٹری سیف خان، سنیئر نائب صدر لندن وارث خان، ظفر بٹ، سنیئر نائب صدور ڈاکٹر ابراہیم، ثاقب حمید، نائب صدر بیرسٹر میاں سہیل، نائب صدر برطانیہ شرجیل ملک، سیکرٹری اطلاعات محمد جہانگیر، صدر یوتھ ونگ لندن جمال چوہان، صدر پی ایم ایل ان ایسٹ برطانیہ چودھری طارق سمیت سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔