قادیانی اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، اکرم رضوی

قادیانی اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، اکرم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی نے کہا ہے اسلام اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرکے دم لیں گے ،قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،ان کو فوری کلیدی عہدوں سے ہٹا کر انکے ٹی وی چینل کی نشریات پر بھی پابندی عائد کی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ختم نبوت کے موقع پر الفکر رائیٹر زفورم کے زیر اہتمام ختم نبوت کے عنوان پر بلائی گئی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں گھسے ہوئے قادیانیوں کو جب بھی موقع ملتا ہے تو اسلام اور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کیلئے ابلیسی ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں ، قادیانی امت ،مسلمہ کے لئے چیلنج ہیں ، قیامت تک ہم جذبہ ایمانی سے قادیانیوں کا تعاقب کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا فتنہ قادیانی کی سرکوبی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جنگ جاری رکھیں گے قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں قادیانیت کی سرکوبی ایمان کا تقاضا ہے قادیانی فتنے کے خلاف جدوجہد تیز کی جائے گی اور اہل حق تحفظِ ختمِ نبوّت کے لیے ہر قربانی دیں گے اے پی سی سے دیگر اہل سنت جماعتوں کے سربراہان اور نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔