روسی ماڈل کاشارکس کیساتھ زیر سمندر فوٹو شوٹ

روسی ماڈل کاشارکس کیساتھ زیر سمندر فوٹو شوٹ
روسی ماڈل کاشارکس کیساتھ زیر سمندر فوٹو شوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)زندگی تو سبھی کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں اور وہ اپنی جان داؤ پر لگانے سے ذرا بھی نہیں گھبراتے۔روس سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈ ل نے بھی ایسا ہی ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ماڈل نے خطرناک شارکس کے درمیان زیر آب فوٹو شوٹ کروا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ایرینا بریٹینووا نامی خاتون نے مالدیپ کے سمندر کی 55فٹ کی گہرائی میں خطرناک شارکس اور دیگر آبی حیات کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کروایا۔واضح رہے کہ ایرینا اس سے قبل بھی آبی حیات کے درمیان زیر سمندر کئی فوٹو شوٹس کرواچکی ہے۔