فنڈز جعل سازی سے نکلوانے والے پر نسپل کی ضمانت خارج

فنڈز جعل سازی سے نکلوانے والے پر نسپل کی ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن عظمی اختر چغتائی نے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ سے فنڈز جعل سازی سے نکلوانے والے سابق پرنسپل محمد زاہد بٹ کی جانب سے دائردرخواست ضمانت خارج کردی ،عدالت کے فیصلے کے بعد محمد زاہد بٹ احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے سابق پرنسپل محمد زاہد بٹ نے اپنی درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی، عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کالج کی کروڑوں روپے کی رقم اپنے اکاؤٹنٹ عبداللہ کے ساتھ مل کر خوردبرد کرچکا ہے یہ رقم عبداللہ کی وساطت سے بنک اف پنجاب کریم بلاک سے نکلوائی جاتی تھی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اکاونٹنٹ نے 9جولائی 2015ء میں بینک میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کرچکا ہے جو بعد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ اینٹی کرپشن کے پاس کیس آیا جس پر تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ کالج اکاونٹ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں موجود ہے۔ عدالت میں ملزم محمد زاہد کا موقف تھا کہ اس نے فراڈ نہیں کیا بلکہ عبداللہ نے جعل سازی کی،عدالت میں پراسکیوٹرنے بینک کے اکاوٹنٹ میں زاہد بٹ کے دستخط بھی پیش کئے جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست خارج کردی تاہم عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔