وزیراعظم کی قطری خاندان کیلئے دریادلی،سی 130 کے ذریعے گھوڑا بطور تحفہ بھجوادیا گیا

وزیراعظم کی قطری خاندان کیلئے دریادلی،سی 130 کے ذریعے گھوڑا بطور تحفہ ...
وزیراعظم کی قطری خاندان کیلئے دریادلی،سی 130 کے ذریعے گھوڑا بطور تحفہ بھجوادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلے گائے پھر تلو ر اب گھوڑا ڈپلومیسی کے سبب وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ایک عدد گھوڑا پی آئی اے کے خصوصی طیارے سی 130 کے ذریعے امیرقطر کیلئے بطور تحفہ روانہ کردیا گیا ہے۔گھوڑا بھجوانے کیلئے قطری حکومت لکھاگیا خط منظر عام پر آگیا ہے اور اس خط میں سی ون تھرٹی کے استعمال کی اجازت مانگی گئی ہے۔

”کپتان کیلئے کسی کا نام نہیں لوں گا،بورڈ میں مجھ سے زیادہ عقل مند مشورہ دینے والے بیٹھے ہیں ان کا مشورہ ماننا چاہیے“مصباح الحق پھٹ پڑے،کلک کریں
نجی ٹی وی سماءکے مطابق وزیراعظم کی طرف سے امیر قطر کیلئے ایک عدد گھوڑا تحفے کے طور پر روانہ کیا گیا ہے گھوڑے کے ہمراہ 13 رکنی حکومتی وفد بھی خصوصی طیارے کے ذریعے قطر کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا،کلک کریں

قبل ازیں حکومت پاکستان کی طرف سے قطری شہزادوں کیلئے پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے بھی خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے اور اب اے قطر کے سجیلے شہزادوں میرے گھوڑے تمہارے لئے کے مصداق امیر قطر کو تحفے کے طور پر گھوڑا روانہ کیا گیا۔گھوڑا دپلومیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ پانامہ معاملہ قطر سے جڑا ہوا ہے،معاملات بادشاہوں جیسے چلائے جارہے ہیں اور اس معاملے پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔

سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج پر دہشتگردوں کا حملہ،پڑھنے کیلئے کلک کریں

مزید :

قومی -