نگران کابینہ کی تعداد زیادہ سے زیادہ 10 رکھنے پراتفاق رائے ہو گیا:وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

نگران کابینہ کی تعداد زیادہ سے زیادہ 10 رکھنے پراتفاق رائے ہو گیا:وفاقی وزیر ...
نگران کابینہ کی تعداد زیادہ سے زیادہ 10 رکھنے پراتفاق رائے ہو گیا:وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں مجوزہ ترامیم اور ایک امیدوار کے 2 نشستوں سے زیادہ پر الیکشن لڑنے پر پابندی کے قانون پر کوئی اتفاق نہیں ہو سکا ،جب کہ نگران کابینہ کی تعداد زیادہ سے زیادہ 10 رکھنے پراتفاق رائے ہو گیا ہے ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حامد کا کہنا تھا کہ آ ج کے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترامیم پر کوئی اتفاق نہ ہوسکا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی اپنے پہلے والے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں،دونوں پارٹیوں نے اس سے قبل آرٹیکل 62 اور 63 اصل حالت میں بحال کرنے کی تجویز دی تھی۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں مجوزہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ، امیدوار کے 2 نشستوں سے زیادہ پر الیکشن لڑنے پر پابندی پر بھی اتفاق نہیں ہوا، نگران کابینہ کی تعداد زیادہ سے زیادہ 10 رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے، مجوزہ ترامیم پر اب پارلیمانی کمیٹی آئینی مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

مزید :

قومی -