کسان،مزدور اورچھوٹے تاجر اپنے حقوق کے لیے چار اکتوبر کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کریں :عمران خان

کسان،مزدور اورچھوٹے تاجر اپنے حقوق کے لیے چار اکتوبر کو اسلام آباد جلسے میں ...
کسان،مزدور اورچھوٹے تاجر اپنے حقوق کے لیے چار اکتوبر کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کریں :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ کسان ملک کی 25فیصد آمدنی دیتا ہے لیکن کسانوں کو حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جا رہا بلکہ حکومت ریلیف دینے کے بجائے تیل کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جس سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کسانوں کی فیصلوں کے لیے کھادوں پر بھی سبسڈی نہیں دی جا رہی ۔جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہونگے تب تک کسانوں پر ظلم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کسانوں کو دعوت دی کہ وہ بھی 4اکتوبر کو اسلام آباد جلسے میں حصہ لیں ۔حافظ آباد میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے میٹرو بس سروس پر اربوں روپے خرچ کر دئیے اگر یہ پیسے کسانوں کی حالت بہتر کرنے پر لگائے جاتے توملک کو بہت فائدہ ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوتے اس ملک میں لوگوں کے حقوق پر حکومتیں اسی طرح ڈاکا ڈالتی ہیں ۔تحریک انصاف چار اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی اس جلسے میں شفاف الیکشن کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں اصلاحات اور چاروں ممبران کا استعفوں کا مطالبہ کیاجائے گا ۔عمران خان نے کسانوں ،مزدورں اور چھوٹے تاجروں کو چار اکتوبر کو اسلام آباد کے جلسے کی دعوت دی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف تیاری کرلیں اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں ۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میںتمام جماعتوں کا مقابلہ کیا ۔ پی ٹی آئی پنجاب میں ن لیگ ،اندرون سندھ میں پیپلز پارٹی اور کراچی میں ایم کیوایم سے مقابلہ کرے گی۔
گے ساری جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -