ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہوا اور نہ ہی وہ یہاں دفن ہیں :خواجہ آصف

ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہوا اور نہ ہی وہ یہاں دفن ہیں :خواجہ آصف
ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہوا اور نہ ہی وہ یہاں دفن ہیں :خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہوا ، نہ ہی ملا عمر اوران کے بچوں کی تدفین پاکستان میں ہو ئی ہے ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل میں بھر پور کردار ادا کرے گا اور ہماری خواہش ہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جار ی رہیں ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہواہے او ر نہ تو یہاں دفن ہیں،نہ ہی ان کے بچے یہاں دفن ہیں ،ملاعمر کے انتقال کے حوالے سے ان کے بچوں کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میں نہیں پڑنا کہ ملاعمر کا انتقال کب اور کہاں ہوا اور نہ ہی طالبان قیادت کے اندرونی جھگڑے میں پڑنا ہے،ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -