وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سعودی بادشاہ کو کیا پیغام پہنچایا ؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سعودی بادشاہ کو کیا پیغام پہنچایا ؟ تفصیلات جاری کر ...
وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سعودی بادشاہ کو کیا پیغام پہنچایا ؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے اور توقع ہے خلیج کا حالیہ بحران امہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے شاہی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل باجوہ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیزبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب اوراس کے عوام سے اظہاریکجہتی کیا اور سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی اورخودمختاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل میں مملکت سعودی عربیہ کا خصوصی مقام ہے، سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے اور توقع ہے کہ خلیج کا حالیہ بحران امت مسلمہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق شاہ سلمان نے وزیراعظم نوازشریف کا دورہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابی کی تعریف کی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے آزادی کے بعد سے خصوصی تعلقات ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑائی تمام مسلمانوں کے مفاد میں ہے جب کہ پاکستان کی قومی سلامتی سمیت تمام ایشوز پر سعودی عرب مکمل تعاون کرے گا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سعودی حکومت اور عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے اور حرمین شریفین کے متولی کے طور پر مسلم دنیا شاہ سلمان کی جانب دیکھتی ہے۔وزیر اعظم نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے حرمین شریفین اور سعودی سلطنت کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کیلئے اپنے مضبوط عزم کا عیادہ کیا جس پر شاہ سلمان نے وزیر اعظم نوازشریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ تمام مسلمانوں اور مسلم امہ کے مفاد میں ہے ۔
انہوں نے چیلنجز اور ناساز گار حالات کے باوجود انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی متوقع کامیابیوں پر تعریف بھی کی اور پاکستان کے دلچسپی کے امور سمیت قومی سلامتی کے امور پر سعودی عرب کی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے امید کا اظہار کیا کہ خلیجی ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی اور بحران مسلم امہ کے بہتر مفاد میں جلد حل کر لیا جائے گا ۔
خیال رہے وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں ثالثی کیلئے ہنگامی دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے ، وفد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ 

مزید :

قومی -