کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں،40سے زائد افراد گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں،40سے زائد افراد گرفتار
کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں،40سے زائد افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے، فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چالیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، کلفٹن سے اسلحہ سے بھرا بیگ بھی پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے پی آئی بی کالونی اور پاکستان بازار میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گھر گھر تلاشی لی،متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :مکہ میں پاکستانی حاجیوں کے کیمپ کے قریب آگ بھڑک اٹھی

محمود آباد ، چنیسر گوٹھ اور کشمیر کالونی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران دو ملزم پکڑے گئے تیموریہ سے بھی سٹریٹ کرائمز میں ملوث دو افراد کو دھر لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی گئی۔پی آئی بی کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ سے اسلحہ سے بھرا بیگ قبضے میں لے لیا۔

مزید :

قومی -