ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، صوبائی حکومتیں کچھ کرتیں تو عوام کو نظر آتا: نواز شریف
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے لوڈشیڈنگ کی بنیاد رکھی وہ آج دھمکیاں دے رہے ہیں ، یہ لوگ ایمانداری سے کام کرتے توآج نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ ہم نے خود پاکستان کو تباہ کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔بجلی کے3منصوبوں میں حکومت نے154ارب روپے کی بچت کی،2018ءتک لوڈشیڈنگ کے بھوت سے جان چھڑا لیں گے۔
مشال خان کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت ،ویڈیو میں مبارک باد دینے اور نام نہ بتانے کا حلف لینے والے دونوں لڑکے گرفتار
بھیکی پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پچھے70سال میں ایسے کام ہوتے تو آج پاکستان بہت آگے ہوتا ۔ ہمارے یہاں برسوں ضائع کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔ ہماری روایت نہیں کہ ایک سال کا منصوبہ دس سال میں مکمل کریں۔ منصوبے کی رکارڈ مدت میں تکمیل سے پاکستان کی تاریخ میں نئے باب کااضافہ ہوا۔ 18ماہ قبل یہاں آئے تھے اور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاتھا، اور آج اس کا افتتاح کر رہے ہیں 18ماہ میں تو ایک گھر نہیں بنتا۔ بکھی پاور پلانٹ منصوبہ 11،12سومیگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔پچھلے 70سال میں جتنی بجلی پیدا نہیں ہوئی،اتنا اضافہ ساڑھے تین سال میں کیا،اگلے سال تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی،اب بتایا گیا ہے کہ7 فیصد سالانہ طلب بڑھ رہی ہے،ہرسال بجلی کی طلب میں 4 سے 5 فیصد اضافہ ہوتا تھا، بلوکی منصوبہ54ارب روپے میں مکمل ہوگا،بچت بھی ہوگی جبکہ بھکی پاورپلانٹ پر77 ارب روپے خرچہ آیا ہے۔
پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ بیس سال ،وزیر اعظم کے منصوبے چالیس سال تک یاد رکھے جائیں گے: شہباز شریف
وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ذاتی طور پر اس منصوبے کو نہ دیکھتے تویہ 15سال میں مکمل ہوتا ، شہبازشریف کی مانیٹرنگ کی وجہ سے منصوبہ رکارڈ مدت میں پورا ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کی قیمت کوبڑھایا نہیں،جتنا کم کرسکتے تھے کیا،آنے والے مہینوں میں بجلی کے مزید منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، منصوبے کی رکارڈ مدت میں تکمیل پاکستان کی تاریخ میں نئے باب کااضافہ ہے.
سعودی عرب میں بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی نجکاری کا فیصلہ
نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کی تعریفیں کیں جبکہ نام لئے بغیر سندھ اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کی سیاست کوختم نہیں کروگے توتم ختم ہوجاؤگے،الزام تراشی کی سیاست کوختم کرو، دھرنے کرتے ہیں،جھوٹ بولتے ہیں مگرالیکشن ہارجاتے ہیں،کل بھی ہارگئے، بڑھ چڑھ کرباتیں وہی کررہے ہیں جنہوں نے ملک کا یہ حال کیا،ماضی کی حکومتوں نے کیوں کچھ نہیں کیا؟دہشت گردی اورانتہاپسندی کی کمرٹوٹ رہی ہے،بلوچستان کاماضی کی حکومتوں میں کیا حال تھا؟پچھلے دورمیں بلوچستان کی کیا حالت تھی؟بلوچستان میں سیاسی استحکام آرہا ہے، لاہور،راولپنڈی اورملتان میں میٹرو بس بنی،مخالفین اس کوجنگلابس کہتے تھے۔یہ کام صوبائی حکومتوں کاہے،انہیں اپنی ذمے داری محسوس کرنی چاہیے.
آرمی چیف نے 30 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہوفاقی حکومت کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ،پانی کے منصوبے بھی بنارہی ہے، وفاقی حکومت کراچی کے امن امان کی صورتحال کوبہتربنارہی ہے،کراچی حیدرآباد موٹروے اسی سال مکمل ہوجائے گی،کراچی حیدرآباد موٹروے اسی سال مکمل ہوجائے گی۔