سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی تو متبادل کا سوچیں گے: چوہدری نثار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت رینجرز اختیارات میں توسیع سے کترا رہی ہے۔ رینجرز کمپنی نہیں جسے وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی کے لئے رکھا جائے۔سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی تو وفاقی حکومت اس کے متبادل کے بارے میں سوچے گی۔
ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، صوبائی حکومتیں کچھ کرتیں تو عوام کو نظر آتا: نواز شریف
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ رینجرز کی قربانیوں اور کارکردگی کو ہر3ماہ بعد متنازعہ بنایا جاتا ہے،کسی بھی قانون کو انتظامی آرڈ کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا،کراچی کی سیکورٹی پر سندھ حکومت کا کمپرومائز کرنا حیرت انگیز ہے۔اگر سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی تو وفاقی حکومت اپنے آئینی اور قانون اختیارات استعمال کرے گی۔رینجرز اختیارات کی توسیع کے لئے گورنر سندھ کی جانب سے آرڈ ر بھی جاری کرایا جا سکتا ہے۔