”کسی گورنر راج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے “،آصف زرداری کا فاٹا حقوق کیلئے قبائلیوں کا ساتھ دینے کا اعلان

”کسی گورنر راج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے “،آصف زرداری کا فاٹا حقوق کیلئے ...
”کسی گورنر راج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے “،آصف زرداری کا فاٹا حقوق کیلئے قبائلیوں کا ساتھ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری نے فاٹا حقوق کی ہر تحریک میں قبائلیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے قبائلیوں کے ساتھ ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ کسی گورنرراج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے ، فاٹا کے حقوق کیلئے قبائلیوں نے دھرنا دیا تو ساتھ دیں گے ۔

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا اور کتنے روزے ہونگے؟ ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کردی

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کیلئے پارلیمنٹ اور باہر آواز اٹھائیں گے ، اگر قبائلیوں نے دھرنا رمضان المبارک میں دیا تو شرکاءکو افطاری میری طرف سے کرائی جائے ۔

مزید :

قومی -