مسئلے کے حل کے لئے اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں: سراج الحق

مسئلے کے حل کے لئے اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں: سراج الحق
 مسئلے کے حل کے لئے اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے اگلے آنے والے48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فریقین مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکال لیں اور وہ اس ضمن میں کئے گئے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں تاہم انہوں نے موجودہ مسائل کا حل آئین کی حدود کے اندر رہتے ہوئے ہی نکالنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب کو قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا ۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ہفتے کی رات ایمپائر اپنی انگلی اوپر کر دے گا جبکہ شیخ رشید احمد نے بھی میڈیا سے گفتگو میں آئندہ 72گھنٹوں کو اہم قرار دیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -