چوہدری نثار کا شہباز شریف سے رابطہ ،بطور وزیر داخلہ وفاقی اداروں کی طرف سے ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی

چوہدری نثار کا شہباز شریف سے رابطہ ،بطور وزیر داخلہ وفاقی اداروں کی طرف سے ہر ...
چوہدری نثار کا شہباز شریف سے رابطہ ،بطور وزیر داخلہ وفاقی اداروں کی طرف سے ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز لاہورمیں دہشت گردی کی بد ترین کارروائی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے رابطہ کرکے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعہ کی تفتیش اور جاں بحق افراد کی شناخت کے سلسلے میں وفاقی اداروں کی طرف سے ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ناراضی کی خبریں گرم ہیں اور اس حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کہ چوہدری نثار وزارت داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے ۔بعض میڈ یا کے حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے بطور وزیر داخلہ اپنی سرگرمیاں ختم کردی ہیں تاہم کل ہونے والے دھماکے کے بعد چوہدری نثار نے بطور وزیر داخلہ اداروں سے معلومات حاصل کیں اور شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں بھی وفاقی اداروں کی جانب سے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
مزید خبریں:’’لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے ایک پولیس اہلکار سے میں چند گھنٹے پہلے ہی ملا تھا ، وہ سڑک کنارے کھڑا لفٹ مانگ رہا تھا، میں نے گاڑی میں بیٹھایا تو کہنے لگا ۔۔۔“ معروف صحافی نے ایسی بات بتا دی کہ جانکر آپکی بھی آنکھیں نم ہو جائیں گی

مزید :

قومی -اہم خبریں -