چینی صدر 9 اپریل کو پاکستان آئیں گے ، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں متوقع

چینی صدر 9 اپریل کو پاکستان آئیں گے ، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں متوقع
چینی صدر 9 اپریل کو پاکستان آئیں گے ، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی صدر ژی جن پنگ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چینی صدر 9 اپریل کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے اور اس دوران وہ پاکستانی ہم منصب ممنون حسین سمیت وزیر اعظم نواز شریف , آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور  جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔اس دورہ پر چینی صدر ژی جن پنگ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہو گا اور وہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس دوران چینی صدر پاکستان کے ساتھ مواصلات ، اطلاعات و نشریات اور توانائی کے منصوبوں پر دستخط کریں گے اور وہ اس دوران گوادر پورٹ سمیت پاک چین معاشی راہداری کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان 9 اور 10 اپریل کو ہو گا جس کے بعد وہ سعودی عرب اور مصر کے دورہ پرروانہ ہو جائیں گے۔یاد رہے گزشتہ سال اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے جانب سے دیے گئے دھرنوں کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔

یمن کی صورتحال پر دفترخارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا:ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

قومی -اہم خبریں -