ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کا نوٹیفکیشن مسترد، نوٹیفکیشن انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کا نوٹیفکیشن مسترد، نوٹیفکیشن انکوائری بورڈ کی ...
ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کا نوٹیفکیشن مسترد، نوٹیفکیشن انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نوٹیفکیشن  کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جاری ہونے والا حکومتی نوٹیفکیشن نامکمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ”ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن غیر مکمل ہے اور رپورٹ انکوائری بورڈ سفارشات کے مطابق نہیں ہے، اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ “

وزیراعظم نے ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات منظور کر لیں، طارق فاطمی عہدے سے فارغ، راﺅ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کی تھیں اور اس پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔
حکومت نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات بھی جاری کئے جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل انفارمیشن افسر راﺅ تحسین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق راﺅ تحسین کے خلاف 1973ءکے رولز کے مطابق محکمانہ کارروائی ہو گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈان اخبار اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن (اے پی این ایس ) کو بھجوا دیا گیا اور اے پی این ایس کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اے پی این ایس کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق مواد کی تشہیر ادارتی و صحافتی اخلاقیات سے ہم آہنگ کی جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -