سراج الحق کو جماعت اسلامی کتنی تنخواہ دیتی ہے ؟ جواب جان کر پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ پارٹی انکے ٹریولنگ اخراجات برداشت کرتی ہے اور گاڑی بھی ملی ہوئی ہے جبکہ پٹرول کے اخراجات بھی دیے جاتے ہیں تاہم وہ تنخواہ نہیں لیتے ،جماعت اسلامی کا کوئی امیر بھی تنخواہ نہیں لیتا “۔
دنیا نیوز کے مطابق پروگرام ”ایک دن دنیا کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ کے ساتھ انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کوئی امیر بھی تنخواہ نہیں لیتا بلکہ ”میری ٹیم میںمیرے علاوہ بھی اکثر ایسے لوگ ہیں جو تنخواہ نہیں لیتے “۔
ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی زندگی گزارنے کا جو انداز اپنا رکھا ہے اس میں وہ اخراجات نہیں ہوتے جو لوگوں نے تصور کر رکھا ہے بلکہ ہم محدود خرچ کرتے ہیں ۔
ماہانہ خرچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مولانا سراج الحق نے کہا کہ ”ہم 50ساٹھ ہزار میں اپنے اخراجات پورے کر لیتے ہیں اور گھر کے اخراجات بھی کفایت شعاری سے خرچ کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جس دن مجھے تھکاوٹ نہ ہو جائے میں سمجھتا ہوں کہ میں نے شائد آج کا دن ضائع کر دیا کیونکہ تھکاوٹ میں جو مزا ہے اتنا راحت میں بھی نہیں ہے۔