ایل او سی پر پاکستان کی جوابی کارروائی میں 14 بھارتی فوجی ہلاک، ایک گرفتار ہوا: حامد میر

ایل او سی پر پاکستان کی جوابی کارروائی میں 14 بھارتی فوجی ہلاک، ایک گرفتار ...
ایل او سی پر پاکستان کی جوابی کارروائی میں 14 بھارتی فوجی ہلاک، ایک گرفتار ہوا: حامد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور کارروائی کی اور14 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ ایک فوجی کو تتہ پانی کے علاقے سے گرفتار بھی کرلیا ہے۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اپنے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں 14 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگادیا ہے جبکہ ان کے اس دعوے کی میجر جنرل (ر) اعجاز نے بھی تصدیق کی ہے۔

جنگی جنون،بھارت پاگل ہوگیا، کنٹرول لائن پر گولہ باری، دو جوانوں سمیت 3پاکستانی شہید،پاک فوج کا منہ توڑ جواب
حامد میر نے اپنے پروگرام میں کہا کہ گرفتار کیے گئے بھارتی فوجی کا نام بابو لال چوہان ولد بشن چوہان ہے جبکہ اس کی عمر 22 سال ہے۔ گرفتار فوجی ہندو مذہب کا پیروکار اور بھارتی ریاست مہاراشٹرا کا رہائشی ہے۔حامد میر نے اپنے پروگرام میں مزید بتایا کہ ان کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو ہوئی ہے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کئی بھارتی فوجیوں کی لاشیں امر تسر اور چندی گڑھ میں موجود ہیں جن کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ معاملہ زیادہ دیر تک چھپنے والا نہیں ہے۔

واہگہ بارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت ، بھارت کی جانب موت کی خاموشی
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے اور ایک کے گرفتار ہونے کی تصدیق کردی اورکہا ہے کہ گرفتار بھارتی فوجی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشیں تاحال لائن آف کنٹرول پر پڑی ہوئی ہیں اور ہندوستانی فوجی اپنے ساتھیوں کی لاش اس لیے نہیں اٹھا رہے کیونکہ انہیں خطرہ ہے کہ اگر وہ لائن آف کنٹرول کے قریب دوبارہ آئے تو وہ بھی مارے جائیں گے۔ویڈیو دیکھیں

مزید :

قومی -اہم خبریں -