وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا
وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں پارلیمانی رہنماﺅں کو کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی ۔

اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ پارلیمانی رہنماﺅں کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔پارلیمانی رہنما کشمیریوں کی سفارتی ، اخلاقی حمایت کا اعادہ کریں گے ۔وزیر اعظم پارلیمانی رہنماﺅں کو موجودہ صورت حال پر اعتماد میں لیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پارلیمانی جماعتوں کے رہنما موجودہ صورت حال پر اپنی آراءسے آگاہ کریں گے ۔
اجلاس میں پارلیمانی رہنماﺅں کو ایل او سی ااور بھارتی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -