گارڈن ٹاؤن: خاتون کے قتل کا منصوبہ ساز اسکا اپنا ہی لخت جگر نکلا

گارڈن ٹاؤن: خاتون کے قتل کا منصوبہ ساز اسکا اپنا ہی لخت جگر نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پولیس نے ملزموں کی نشان دہی پر قتل کے مزید 3ملزموں صفدر، عمران اور ارشد کو حراست میں لے لیا
لاہور (خبرنگار)گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں چند ہفتے قبل قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا پلان بنانے والااس کا اپنا ہی لخت جگرنکلااس کوپولیس نے حراست میں لیتے ہوئے اس کی نشاندہی پرقتل کے باقی ملزمان کوبھی حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس نے چند ہفتے قبل معمر خاتون ندیمہ بی بی کے قتل میں ملوث اسکے بیٹے وقاص اور اس کے دوست عدنان نے جن اجرتی قاتلوں سے قتل کروایاتھا ان ملزمان کی نشاندہی پرقتل کے 3ملزمان صفدر ،عمران اورارشد کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔

مزید :

علاقائی -