فیس بک میں نوکری حاصل کرنے کا دارومدار صرف ایک سوال پر، بانی نے کردیا حیرت انگیز انکشاف

فیس بک میں نوکری حاصل کرنے کا دارومدار صرف ایک سوال پر، بانی نے کردیا حیرت ...
فیس بک میں نوکری حاصل کرنے کا دارومدار صرف ایک سوال پر، بانی نے کردیا حیرت انگیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (نیوز ڈیسک) فیسک بک کے بانی اور سربراہ مارک زکربرگ کا شمار دنیا کے کم عمر ترین کامیاب ترین لوگوں میں ہوتا ہے اور وہ جب بھی نوجوانوں کو کوئی نصیحت کرتے ہیں تو اسے بہت ہی اہم سمجھا جاتا ہے۔ سپین میں جاری موبائل ورلڈ کانگرس میں ایک خطاب کے دوران مارک زکربرگ سے پوچھا گیا کہ وہ اگر کسی امیدوار کو اپنی کمپنی کے لئے منتخب کرنا چاہیں تو ان کے لئے سب سے اہم بات کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرفرازاحمد کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

فیس بک کے بانی نے اس سوال کا نہایت سادہ مگر اہم جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کام کرنے کے لئے صرف اسی شخص کو منتخب کروں گا کہ جس کے لئے میں خود بھی کام کرنا پسند کروں۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران اس موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امیدوار سے یہی توقع رکھیں گے کہ اس کی پیشہ وارانہ قابلیت اس معیار کی ہو کہ انہیں خود اس کے ساتھ کام کرنے میں خوشی ہو اور جو امیدوار خود اعتمادی کے ساتھ یہ اظہار کرے کہ وہ اپنی قابلیت ثابت کرے گا تو وہ یقیناً اسے منتخب کرنے پر غور کریںگے۔