خیبر پختونخوا کے طلبہ نے بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

خیبر پختونخوا کے طلبہ نے بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی
خیبر پختونخوا کے طلبہ نے بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں دنیا بھر کی 300 یونیورسٹیو ں کے درمیان سائنسی ایجادات کے بین الاقوامی مقابلے میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کردیا جبکہ امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر جمشید الدین سے تلخ کلامی کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی یونیورسٹی سیکاس کے طلبہ وطالبات نے سائنسی ایجادات کے مقابلے میں دنیا کی تین سو جامعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، اس ٹیم کو خیبر پختونخوا حکومت نے سپانسر کیاتھا ۔ بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پراجیکٹ کا مختصر تعارف کے مطابق کہ پانی میں زہریلے ذرات مچھلیوں کے جسم میں جمع ہوکر ان کو یا تو ماردیتے ہیں یا پھر ان مچھلیوں کو کھاکر انسان کینسر کے مریض بن جاتے ہیں۔ ٹیم نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ اب جو مچھلی یہ ذرات کھائے گی،وہ ایک مخصوص رنگ اختیار کرے گی، جس سے بچا جاسکے گا،نہ صرف یہ بلکہ سسٹم سے منسلک ایک روبوٹ اس کی خبر ایک ایس ایم ایس کی شکل میں دے گا۔

ویڈیو دیکھیں: