TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آپ کھیلوں کے شوقین ہیں، ٹی وی ڈرامے کے مداح یا موسیقی و فلم کے پرستار، غرضیکہ جو بھی شوق رکھتے ہیں TapMad ٹی وی کے پاس آپ کے لئے سب کچھ ہے۔ TapMad ٹی وی مفت اینڈرائڈ و iOS ایپلی کیشن ہے، جس نے آپ کی انٹرٹینمنٹ کی تمام ضروریات پوری کردی ہیں۔
یہ ایپ آپ کو 140 سے زائد مقامی و بین الاقوامی ٹی وی چینل فراہم کرتی ہے، تاکہ آپ جہاں بھی ہوں وہیں لائیو ٹیلی ویژن سٹریم کرسکیں۔ مزید سینکڑوں ڈرامے، فلمیں، میوزک اور ویڈیوز موبائل فون کی سکرین پر آپ کے ایک اشارے پر حاضر ہیں۔ اس ایپ کی ایکسٹینشن ایک HDTVباکس ہے جسے آپ ٹی وی ، موبائل فون یا کسی بھی ڈیوائس سے منسلک کرسکتے ہیں۔ یہ باکس بھی جلد ہی خریداری کے لئے دستیاب ہوگا۔ یہ ایپ جمعرات کے روز ماہرہ خان، عائشہ عمر اور سکندر رضوی جیسے سلیبرٹیز کی موجودگی میں متعارف کروائی گئی جبکہ اس موقع پر میڈیا اور نامور بلاگرز بھی موجود تھے۔

Tapmad کے سی ای او  یاسر  پاشا 


TapMad ٹی وی کے سی ای او یاسر پاشا نے حاضرین کو پراڈکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ”اب تک لوگ TapMad ٹی وی کی ویب اور ایپ پر مجموعی طور پر 10لاکھ منٹ سے زائد کا مواد استعمال کرچکے ہیں۔ یہ ایپ ایک DVR کے طور پر بھی کام کرتی ہے، اور اس کے زریعے مواد ریکارڈ یا ڈاﺅن لوڈ کرکے سات دن کے اندر دیکھا جاسکتا ہے۔“
یہ ایپ پاکستان میں متعدد ایڈورٹائزرز کی توجہ کا مرکز بھی بن گئی ہے۔ اس پر ہر طرح کی ایڈورٹائزنگ ممکن ہے، بینر ایڈ، پری رولز، مڈ رولز، ماسٹ ہیڈز وغیرہ۔ ایڈورٹائزنگ ایپ کے اندر یا اس کے ویب ورژن پر کی جاسکتی ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر 


یاسر پاشانے مستقبل کے منصوبوں اور مواد کی بہتری سے متعلقہ حکمت عملی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ HBL PSL2017میں TapMad کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل سٹریمنگ پارٹنر ہو گا، یعنی ایپ کی HDکوالٹی سٹریمنگ (4K کوالٹی میں) TapMad ایپ اور ویب کے ذریعے ممکن ہوگی۔ Planet Nنے اس ایپ میں سرمایہ کاری کی ہے، جس کے مالک ندیم حسین نے بھی تقریب کی عزت افزائی کی۔
تو جب بھی آپ کا دل تفریح چاہے یا خود کو حالات سے باخبر کرنا چاہیں تو بس اپنی سکرین کو چھوئیں اور جنون کی ایک دنیا کھول لیں۔ یہ ایپ گوگل پلے یا ایپ سٹور سے مفت ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے www.tapmad.com پر لاگ آن ہوں۔

ندیم حسین،  پلینٹ(Planet)