ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 :پاکستان نےسری لنکا کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی

ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 :پاکستان نےسری لنکا کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی
ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 :پاکستان نےسری لنکا کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کا 165 رنز کا ہدف 17.2 اوور زمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قبل ازیں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے اس سے قبل گرین شرٹس نے اپنے تینوں میچ جیتے تھے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ،دوسرے میچ میں انگلینڈ جبکہ تیسرے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -