فیکٹری ایریا پولیس کا پتنگیں بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ
لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا پتنگ سازوں اور تنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ایک کارخانہ پر چھاپہ مارکر ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور گڈے برآمد کر لیے ۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر عتیق ڈوگر کے مطابق انہوں نے ایس پی کینٹ آپریشن شہباز الٰہی کی ہدایت پر خفیہ مخبری پر ایک کارخانہ پر چھاپہ مارا ،جہاں دو سگے بھائیوں شہزاد اور نعیم نے پتنگیں بنانے کا کارخانہ بنا رکھا تھا، ایس ایچ او عتیق ڈوگر کے مطابق فیکٹری سے پتنگیں بنانے والے کارخانہ پر چھاپہ مارکر ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور گڈے برآمد کرلیے ہیں،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کارخانہ سے پتنگیں اور گڈے تیار کرنے والا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر عتیق ڈوگر کے مطابق گرفتار ملزمان دونوں سگیبھائی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،،ایس پی کینٹ شہباز الٰہی نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر عتیق ڈوگر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سرہا ہے۔