پاکستان کے نمبر ون بننے پر بہت خوش ہوں، مصباح الحق اور یونس کو ریٹائرمنٹ کا خیال دل سے نکال دینا چاہیے: میانداد

پاکستان کے نمبر ون بننے پر بہت خوش ہوں، مصباح الحق اور یونس کو ریٹائرمنٹ کا ...
پاکستان کے نمبر ون بننے پر بہت خوش ہوں، مصباح الحق اور یونس کو ریٹائرمنٹ کا خیال دل سے نکال دینا چاہیے: میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور یونس کو ریٹائرمنٹ کا خیال دل سے نکال دینا چاہیے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے پرمیں بہت خوش اور فخر محسوس کررہا ہوں۔میانداد نے مزید کہا کہ میرے ذہن میں کوئی بھی شک و شبہ نہیں کہ ہماری ٹیم انتہائی باصلاحیت ہے۔اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے گرین شرٹس کو مسلسل اچھا پرفارم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مصباح الحق کی ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر 1ٹیم بننے پر پوری قوم کو مبارک باد

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مصباح الحق اور یونس خان کو ریٹائرمنٹ کا خیال دل سے نکال دینا چاہئے۔ جب مصباح ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے الگ ہوئے تھے تب بھی میں نے یہی کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار پیش رفت کی۔ اس پیش قدمی کو جاری رکھنے کیلئے پاکستان کو مصباح کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -