”بولٹ کی تیز رفتاری کا راز گائے کا گوشت“ بھارتی سیاستدان کے بیان پر نیا ہنگامہ

”بولٹ کی تیز رفتاری کا راز گائے کا گوشت“ بھارتی سیاستدان کے بیان پر نیا ...
”بولٹ کی تیز رفتاری کا راز گائے کا گوشت“ بھارتی سیاستدان کے بیان پر نیا ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں حکمران بی جے پی کے رکن اور دلت لیڈر ادت راج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسین بولٹ نے گائے کا گوشت کھا کر 9گولڈ میڈل جیتے،بولٹ کی بجلی کی سی پھرتی کا راز بھی گائے کا گوشت ہے۔بی جے پی رہنما کے اس ٹویٹر پیغام کے بعد نیا ہنگامہ شروع ہوگیا ہے، بھارتیوں نے ادت راج پر یوسین بولٹ کا نام لیکر لوگوں کو گائے کا گوشت کھانے پر اکسانے کا الزام بھی لگایا ہے۔

تنقید کے بعد دلت رہنماادت راج نے اپنی صفائی میں کہا کہ انھوں نے وہی کہا جو یوسین بولٹ کے ٹرینر نے بتایا، بولٹ غریب تھے اسلیے ٹرینر نے بیف کھانے کا مشورہ دیا تھا، بولٹ بھی مانتے ہیں کہ آج وہ جو ہیں، گائے کے گوشت کی وجہ سے ہی ہیں اور انہوں نے گوشت کھا کر ہی اولمپکس میں نو طلائی تمغے اپنے نام کیے۔

مزید :

کھیل -