پی ایس ایل میں جس دن فکسنگ ہوئی ،اس سے چند گھنٹے قبل اینٹی کرپشن یونٹ نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا تھا:شہریار خان

پی ایس ایل میں جس دن فکسنگ ہوئی ،اس سے چند گھنٹے قبل اینٹی کرپشن یونٹ نے ...
پی ایس ایل میں جس دن فکسنگ ہوئی ،اس سے چند گھنٹے قبل اینٹی کرپشن یونٹ نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا تھا:شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے جس میچ میں فکسنگ ہوئی اس میچ سے چند گھنٹے قبل آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ اور کرپشن کے خلاف لیکچر دیا تھا۔

جائلز کلارک کی رپورٹ مثبت، افغانستان، نیپال اور یو اے ای کی ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے: شہریار خان
لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان نے پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے معاملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جس میچ میں فکسنگ ہوئی اس سے چند گھنٹے قبل اینٹی کرپشن یونٹ نے لڑکوں کو لیکچر دیتے ہوئے بتا یا تھا کہ یہاں بکیز آگئے ہیں ،تمام کھلاڑیوں نے ان سے بچ کر رہنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لیکچر کے دوران لڑکوں کو بتا یا کہ اگر کوئی بکی یا مشکوک شخص رابطہ کرتا ہے تو فوراً سیکیورٹی افسر کو بتائیں اور اگر ایسا نہ کیا تو آپ بھی مجرم ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ اس لیکچر کے چند گھنٹے کے بعد ہی لڑکوں نے ایسا کام کردیا جو انتہائی افسوسناک ہے ۔

مزید :

T20 World Cup -