چائنہ کٹنگ کیس ، شاکر لنگڑ ا سمیت 14افسروں پر جرم عائد : گواہ طلب

چائنہ کٹنگ کیس ، شاکر لنگڑ ا سمیت 14افسروں پر جرم عائد : گواہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ ریفرنس میں ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے 14 افسروں پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ، عدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کر لیا۔ قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ، احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ ریفرنس میں ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے چودہ افسروں پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان پر کراچی میں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو سولہ کروڑ اسی لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب کورٹ میں چائنہ کٹنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو شاکر لنگڑا ، فیروز بنگالی ، عارف خان ، عارف حسین نقوی سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سات اپریل کو گواہوں کو طلب کرلیا۔ ملزم شاکر عرف لنگڑا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔