ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال، وزارت خارجہ 86سالہ شخص چلا رہا ہے، رؤف ساسولی

ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال، وزارت خارجہ 86سالہ شخص چلا رہا ہے، رؤف ساسولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل و بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس 86سالہ مشیر خارجہ ہے اور سندھ حکومت کو 86 سالہ بزرگ چلا رہا ہے جبکہ حکومت 60سال بعد اپنے ملازمین کو ریٹائرڈ کر دیتی ہے سندھی سرائیکی اور پنجابی زبان کا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
مشترکہ محاورہ ہے کہ 80سال کے بعد عقل بالکل جواب دے دیتی ہے اور ایسے لوگوں کے کسی عمل کا نوٹس بھی نہیں لیا جاتا مگر ہمارے حکمران عقل سے فارغ لوگ چلا ر ہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مغل بادشاہ بننے کی کوشش نہ کریں اور اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ ا مریکہ کا دورہ کرنے کی بجائے سادگی کو اپنائیں لیکن وزیر اعظم نے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ وصول کیا ہے تاکہ اپنے کاوراں میں شامل تمام لوگوں کو ساتھ لے جا سکیں اس دورے پر پچاس کروڑ روپے کے اخراجات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو کشمیری بٹوں اور اپنے عزیز و اقارب کے علاوہ کوئی اچھا نہیں لگتا آصف زرداری کو شریف اور دیانت دار اچھے نہیں لگتے عمران خان کو بغیر پیسے والے پسند نہیں ایسی صورتحال میں ادیبوں ، دانشوروں اور لکھاریوں کو ملک و قوم کی بہتری کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور متوسط طبقے کو آگے لانا ہو گا انہون نے کہا کہ ساہیوال ،مظفر گڑھ اور حب چوکی میں کوئلے سے چلنے والے تھرمل پاور اسٹیشن لگانے سے گریز کیا جائے کیونکہ ان سے لاکھوں لوگ متاثر ہوں گے اور زراعت کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ کس قدر افسوس ناک بات ہے کہ غیر ملکی قرضے لیکر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے پر فخر کیا جا رہا ہے جب سود کے ساتھ قرضو ں کی واپسی ہو گی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کا مقروض ہے سالانہ چھ سو ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔