غیر ملکی فنڈنگ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

غیر ملکی فنڈنگ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے 28اگست کو جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ(بقیہ نمبر67صفحہ7پر )
کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بین نے کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت عالیہ سے الیکشن کمیشن کے 8 مئی 2017 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ پارٹی فنڈنگ سے متعلق دلائل دیتے ہوئے انور منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ فنڈنگ سے متعلق کیس سننا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کو فارن فنڈنگ کے حوالے سے تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے پھر آپ سپریم کورٹ کیوں نہیں جاتے انور منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاسپریم کورٹ میں بینچ دستیاب نہیں ہے اس لئے معاملہ ہائیکورٹ میں لے کر آئے ہیں بعدازں عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اکبر شیر بابر کو نوٹس جاری کرتے 28 اگست کو جواب طلب کر لیا۔
غیر ملکی فنڈنگ کیس