عید سے قبل المناک حادثہ، پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے: جاوید ہاشمی

عید سے قبل المناک حادثہ، پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( سپیشل رپورٹر)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے احمد پور شرقیہ حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کا افسوسناک واقعہ ایک المناک سانحہ ہے وہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال برن یونٹ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیو ں سے گفتگو کررہے تھے انھوں نے کہا کہ عید سے قبل المناک حادثے پر پوری قوم کے دل دکھی ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے کہا کہ مقامی عوامی نمائندوں کا جائے حادثہ پر نہ پہنچنا افسوسناک ہے انھوں نے منتخب نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
ہوں ۔انھوں نے کہا کہ وفا قی اور صوبائی حکومتیں زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرے۔