جائیداد کے تنازع پر رشتے داروں کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے

جائیداد کے تنازع پر رشتے داروں کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے
جائیداد کے تنازع پر رشتے داروں کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )نوشہرہ کے سرحدی علاقے میں جائیداد کے تنازع پر رشتے داروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اکبر پورہ میں رشتے داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ملک مشتاق اور اسکا بیٹا ملک اشتیاق جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہناہے کہ مقتولین کا محمد سلیم اور اسکے بیٹے یحییٰ خان کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف دہرے قتل کامقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزید :

نوشہرہ -