پاکستانی تیراک اسرار حسین اور شوٹر خرم انعام لندن اولمپکس سے باہر

پاکستانی تیراک اسرار حسین اور شوٹر خرم انعام لندن اولمپکس سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) پاکستانی تیراک اسرار حسےن اور شوٹر خرم انعام لندن اولمپکس کے کوالیفائنگ رانڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے۔ اسرار حسین نے لندن اولمپکس کے سو میٹر فری سٹائل ایونٹ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں حصہ لیا لیکن وہ قابل ذکرکارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ اسرار آٹھ سوئمرزمیں آخری نمبرپررہے۔ انہوں نے سو میٹر کا مقررہ فاصلہ ستاون اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈز میں طے کیا۔ پاکستانی خاتون پیراک انعم بانڈے پہلے ہی لندن اولمپکس سے باہر ہو چکی ہیں۔ انعم بانڈے نے خواتین کے چار سو میٹر انفرادی میڈلے ایونٹ کی ہیٹ میں حصہ لیا تھا لیکن وہ چارکھلاڑیوں میں آخری نمبر پر رہی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے تین اولمپکس میں شرکت کرنے والے شوٹر خرم انعام بھی کوالیفائنگ راﺅنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔ خرم نے سکیٹ کے کوالیفائنگ رانڈ میں حصہ لیا۔ خرم انعام نے پانچ رانڈزمیں مجموعی طورپرایک سو بارہ سکور بنایا۔ خرم نے آخری رانڈ میں تمام 25 شاٹس نشانے پر لگائے۔ شوٹنگ ایونٹ میں پہلی چھ پوزیشنز حاصل کرنے والے شوٹرز فائنل میں جگہ بنائیں گے۔ خرم انعام اور اسرار حسین کو لندن اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی پینتالیس سالہ خرم انعام تیسری بار اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ دو ہزار کے سڈنی اولمپکس اور دو ہزار چار کے ایتھنز اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ان دونوں کھلاڑیوں کے اولمپکس سے باہر ہونے کے بعد انفرادی مقابلوں میں اب صرف پاکستان کے دو ایتھلیٹس لیاقت علی اور رابعہ عاشق باقی رہ گئے ہیں جو بالترتیب چار اور آٹھ اگست میں ٹریک پر اتریں گے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -