ڈسکہ: ڈکیتی چوری کی وارداتیں،ڈاکوؤں نے کئی شہریوں کنگال کردیئے

ڈسکہ: ڈکیتی چوری کی وارداتیں،ڈاکوؤں نے کئی شہریوں کنگال کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکو وچور نقدی ،طلائی زیورات ،گھریلو سامان اور مویشی لے گئے تفصیل کے مطابق موضع آڈھا کا رہائشی فیصل محمود اپنی بھابھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ جب وہ موضع کے قریب پہنچاتو راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے 27ہزار رو پے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیئے ،تھانہ صدر کے علاقہ آدمکے چیمہ کی رہائشی ارشاد بی بی ڈیرہ پر مویشی باندھ کر گھر آگئی اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور ایک عدد وچھی اور کٹا چرا کر لے گئے جبکہ کالج روڈ کا رہائشی اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کو ملنے گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر تین لاکھ رو پے مالیت کا گھریلو سامان چرا کر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -