ڈرامہ سیریل ’’ ہری ہری چوڑیاں ‘‘ آج سے آن ائیر ہو گی
لاہور (فلم رپورٹر) نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’ ہری ہری چوڑیاں ‘‘ آج سے آن ائیرہو گی ۔ ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن خان ، شگفتہ اعجاز ، ساجد حسن ، خالد بٹ ، نتاشا علی ، محمود اسلم ، فاریہ شیخ ، نازلی نصر ، ماریہ خان ، صباحت علی ، رابعہ تبسم، قیصر نقوی اور وحاج علی شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر سید عاطف حسین ہیں۔