ایف بی آرنے استعمال شدہ اور سروس ایبل گاڑیوں کی نیلامی پر عائد 18فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا

ایف بی آرنے استعمال شدہ اور سروس ایبل گاڑیوں کی نیلامی پر عائد 18فیصد سیلز ...
ایف بی آرنے استعمال شدہ اور سروس ایبل گاڑیوں کی نیلامی پر عائد 18فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے استعمال شدہ اور سروس ایبل گاڑیوں کی نیلامی پر عائد 18فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ایسی استعمال شدہ اور سروس ایبل گاڑیوں کی نیلامی پر سیلز ٹیکس ختم کیا گیا ہے جن پر لوکل یا امپورٹ مرحلے پر ٹیکس ادا کیا جا چکا ہو۔
ایف بی آر کی طرف سے وفاقی محتسب آفس کو استعمال شدہ گاڑیوں کی نیلامی پر ٹیکس سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’اَن سروس ایبل‘ یا متروک استعمال شدہ گاڑیوں کی نیلامی پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بولی دہندگان کی طرف سے نیلامی میں شامل کی گئی گاڑیوں پر بھی ٹیکس لیا جائے گا۔ 

مزید :

بزنس -