ورجینیا، ٹرین اور ٹرک میں ٹکر،ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی

ورجینیا، ٹرین اور ٹرک میں ٹکر،ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی
ورجینیا، ٹرین اور ٹرک میں ٹکر،ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ورجینیا(صباح نیوز)امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں ٹرین اور گاڑی میں ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور متعدد ارکان کانگریس زخمی ہوگئے۔گاڑی میں ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رائن بھی سوار تھے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرین اور کچرا لے جانے والی گاڑی میں تصادم ریاست مغربی ورجینیا کے شہر کوزٹ میں پیش آیا۔ حادثے میں پٹڑی سے گزرنے والی کچرا گاڑی تباہ جبکہ گاڑی اور ٹرین میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دسری جانب وائٹ ہاوس نے حادثے اور ارکان کانگریس کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرین میں سوار ایوان نمائندگان کے سپیکر پال رائن اور دیگر خیریت سے ہیں۔ حکمران جماعت کے ارکان کانگریس پارٹی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں