والٹن لائیرز فورم نے ہائیکورٹ بار کیلئے امیدواروں کا انتخاب کر لیا

والٹن لائیرز فورم نے ہائیکورٹ بار کیلئے امیدواروں کا انتخاب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)والٹن لائرز فورم کے زیر اہتمام قادری میرج ہال، مین والٹن روڈ کینٹ میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 29 فروری کو ہونیوالے الیکشن کیلئے بذریعہ ووٹنگ امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔منتخب کردہ سیٹوں کیلئے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صدر کے امیدوارطاہر نصراللہ وڑائچ، نائب صدر کیلئے محمد ایوب خان،سیکرٹری کیلئے اختر پڈا اورفنانس سیکرٹری کیلئے رانا نسیم یوسف شامل ہیں۔۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض الیاس امین مغل ایڈووکیٹ (جنرل سیکرٹری) نے انجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر صدیق باجوہ ایڈووکیٹ (صدر)، محمد شہباز خان ایڈووکیٹ (سینئر نائب صدر)، مزمل حسین سُرا ایڈووکیٹ (نائب صدر)، الیاس امین مغل ایڈووکیٹ (جنرل سیکرٹری)، عامر جاوید وڑائچ (فنانس سیکرٹری)، ملک ظہیر رفیق (انفارمیشن سیکرٹری) اور رانا انعام حیدر نے کہا کہ والٹن لائرز فورم نے ہمیشہ پروفیشنل اور ایماندار وکلاء کو سپورٹ کیا۔