اقوال زریں

اقوال زریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

٭"جو لوگ میانہ روی اختیار کرتے ہیں، کسی کے محتاج نہیں ہوتے۔" نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)
٭"جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔" امام ابو حنیفہ ؒ
٭"جب خلقت کے پاس آؤ تو زبان کی نگہداشت کرو"۔حضرت لقمان علیہ السلام
٭اللہ تعالٰٰٰٰٰی نے اشیاء کی حقیقت کا علم تم سے چھپا لیا ہے، اس لئے کوئی چیز تمہیں اچھی لگے یا نہ لگے، اس کے خلاف نہ کہو۔(شیخ عبد القادر جیلانی)
٭بعض اوقات اللہ کا بندے کی درخواست کو قبول نہ کرنا بندے پر شفقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔(شیخ عبد القادر جیلانیؒ)
٭دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے، لہذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔(شیخ عبد القادر جیلانیؒ)
٭اللہ پاک سے دعا کیا کریں کہ آپ کی ہر دعا قبول مت ہو۔صرف وہی دعا قبول کی جائے جس میں بہتری ہو۔
٭جس کسی نے مجھے ایک لفظ بھی پڑھایا وہ میرا استاد ہے۔(حضرت علیؓ)
٭تین کام کسی کے دل میں آپ کی عزت کو بڑھاتے ہیں:سلام کرنا 2کسی کو جگہ دینا 3اچھے نام سے پْکارنا۔
٭دولت،رتبہ اور اختیار ملنے سے انسان بدلتا نہیں اس کا اصلی چہرہ سامنے آجاتا ہے۔حضرت علیؓ
٭خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے۔۔حضرت واصف علی واصفؒ
٭سچائی انسانیت کا حسن ہے۔جھوٹ دم گھٹنے والا دھواں ہے۔نیک نامی انسان کا زیور ہے۔
جھوٹ تمام گناہوں کی ماں ہے۔۔
٭غصّہ قابل ترین انسان کو بے وقوف بنادیتا ہے۔
٭نادان لوگ دل کا چین لٹا دیتے ہیں دولت کیلئے جبکہ دانشمند لوگ دولت لٹادیتے ہیں دل کے چین کیلئے۔
٭جو شخص تمہاری باتوں کو غور سے نہ سنے انہیں سننے کی تکلیف نہ دو۔
٭سب سے بڑا گناہ وہ ہے جو کرنے والے کی نظر میں چھوٹا ہو۔
٭جب یہ پتہ چل جاتا ہے کہ زندگی کیا ہے تو وہ بہت کم بچی ہوتی ہے۔
٭جو شخص نصیحت مان لے وہ بعض اوقات نصیحت کرنے والے سے بھی بڑا ہوتا ہے۔
٭آسمان پر نظر ضرور رکھو پر یہ نہ بھولو کہ پیر زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں۔
٭بخیل کے اندر وفا نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔
٭حاسد کو کبھی راحت نہیں ہوتی۔
٭تنگ دل کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔
٭جھوٹے میں مروت نہیں ہوتی۔
٭خائن کبھی قابل اعتماد نہیں ہوتا۔
٭بد اخلاق کے اندر محبت نہیں ہوتی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -