کشمیر پر پوری قوم متحد، دنیا تک پیغام پہنچادیا، یوم یکجہتی بھر پور طریقے سے منائینگے: فخرامام

کشمیر پر پوری قوم متحد، دنیا تک پیغام پہنچادیا، یوم یکجہتی بھر پور طریقے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہیں اور کشمیر پر ایک ہی آواز ہے،پانچ فروری بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، اس دن وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے، بھارتی موقف ہمیشہ یہ رہا کہ کشمیر ایک دو طرفہ مسئلہ ہے پاکستان نے کبھی بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا، پاکستان کا موقف وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کھل کر بیان کر دیا تھا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک تک کشمیر پر اپنا موقف پہنچا دیا ہے۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے،اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورسینیٹرمشاہد اللہ خان، کمیٹی ارکان و حریت نمائندوں کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔ فخرامام نے کہا کہ آج اجلاس میں مقبوضہ وادی میں جاری مظالم کی مذمت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل بارے غور ہوا۔ 1954 کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا اس بات کا عکاس ہے کہ یو این قرارداد کے مطابق کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ کشمیریوں کا حق ہے۔ انڈیا نے خود تسلیم کیاتھا کہ مسئلہ کشمیر دوطرفہ معاملہ ہے بھارت کا کشمیر پر یکطرفہ فیصلہ شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلے کہا جاتا تھا کشمیر میں دہشتگردی پاکستان کی جانب سے کی جاتی ہے آج عالمی میڈیا کی جانب سے حقائق دنیا کے سامنے لائے جا رہے ہیں۔بھارت نے کشمیر میں معیشت کو بھی تباہ کر دیا۔ بھارت اور پاکستان ایٹمی طاقتیں ہیں یہ کبھی نہیں بھولنا چائیے۔انہوں نے کہا کہ چین کی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت بے مثال ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا پہلی مرتبہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو تسلیم اور عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو سنا جارہا ہے اب ہم نے مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ہم عالمی دنیا سے بھی مدد اور تعاون مانگ رہے ہیں۔آرمی چیف نے بیان دیا ہے آخری فوجی تک کشمیر کیلئے لڑیں گے۔
فخر امام

مزید :

صفحہ آخر -