شفا نیشنل ہسپتال فیصل آباد کی تعمیرکا آغاز کر دیا گیا

  شفا نیشنل ہسپتال فیصل آباد کی تعمیرکا آغاز کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)شفا انٹرنیشنل ہسپتال کا ایک اور شاندار منصوبہ یعنی شفا نیشنل ہسپتال فیصل آباد کی تعمیرکا کام شیخورہ پورہ روڈ فیصل آباد میں شروع کر دیا گیا ہے۔ہسپتال کے سنگ بنیاد کیموقع پر خصوصی دعاکی گئی جس میں انٹرلوپ،ایچ بی ایل اور شفا ہسپتال کے حکامموجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹرمنظور قاضی(سی ای او شفاء  انٹرنیشنل ہسپتال) محمدزاہد(چیئرمین اینڈ سی ای او، شفا نیشنل ہسپتال فیصل آباد) مصدق ذوالقرنین(چیئرمین اینڈسی ای او انٹرلوپ ہولڈنگز) نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اورشفاء  انٹر نیشنل ہسپتالفیصل آباد کو مقررہ وقت پر تعمیر کرنے اور دیگر دو اداروں کی طرح اسے بھی کامیابیسے ہمکنار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔شفا نیشنل ہسپتال فیصل آباد شفا انٹرنیشنل ہسپتاللمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو انٹرلوپ گروپ اور شفاء  فیملی کے باہمی اشتراک سے بنایاجا رہا ہے۔یہ عمارت بہترین ہسپتال کے اصولوں اور ضروریات کے عین مطابق ڈیزائن کیگئی ہے جو جدید اور تمام سہولیات سے آراستہ ہیلتھ کیئرسہولیات کا پیش خیمہ ثابت ہوگیاور یہ فیصل آباد میں شفاء  انٹرنیشنل ہسپتال کی طرز پر جدید ہیلتھ کیئر کی سہولیات فراہمکرے گی۔یہ ہسپتال فیصل آباد ریجن میں محض بتیس ماہ کے قلیل عرصے میں اپنی معیاریمیڈیکل،سرجیکل اور الائیڈ کلینیکل سروسزعالمی معیار کے مطابق فراہم کرے گا۔سنگبنیاد اور دعا کی اس تقریب میں شفاء  نیشنل ہسپتال فیصل آباد کے مشترکہ منصوبے کیشراکت دار،بینکرز،ڈاکٹرز،شیئر ہولڈرز اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -